ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک اسمبلی انتخابات:40 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتار سکتے ہیں اویسی

کرناٹک اسمبلی انتخابات:40 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتار سکتے ہیں اویسی

Fri, 30 Mar 2018 00:45:36    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے قبل جہاں جے ڈی (ایس) نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ساتھ اتحاد کو لے کر اپنے پتے نہیں کھولے ہیں، وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے 40 امیدواروں کے میدان میں اتارنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پارٹی سربراہ اسدالدین اویسی پارٹی کی کرناٹک اکائی سے انتخابی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے جمعرات کو ملاقات کریں گے۔مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما نے کہا کہ ہمیں جے ڈی (ایس)کی جانب سے اتحاد کے معاملے میں ابھی تک کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے ہم سے راجیہ سبھا الیکشن تک انتظار کرنے کو کہا تھا۔ ہم 40 امیدواروں کو میدان میں اتارنے پر غور کر رہے ہیں۔مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما نے کہا کہ ہمیں جے ڈی (ایس) کی جانب سے اتحاد کے معاملے میں ابھی تک کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔جے ڈی (ایس) نے پہلے ہی بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے اور ذرائع کے مطابق مسلم، دلت اور ووٹوں کو اپنی طرف کرنے کے لئے مجلس اتحادالمسلمین سے بات چیت کر رہی ہے۔ یہ اتحاد براہ راست طور پر کانگریس کے ووٹ پر اثر انداز ہو گا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی اور وزیر اعلی سدارمیا نے گزشتہ ہفتے اپنے روایتی ووٹ بینک کو مضبوط بنانے کے لئے جے ڈی (ایس) پر حملہ بولا تھا، جس پر کہ دیوگوڑا کی پارٹی کی نظر ہے۔بنیادی طور سے حیدرآباد کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین نے گزشتہ پانچ سالوں میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے باہر بھی اپنے اثرات کے علاقے کو بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات میں اسے کچھ سیٹیں جیتنے میں کامیابی بھی ملی ہے۔ پارٹی مسلم اکثریتی علاقوں میں اپنی بنیاد کو مضبوط بنانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔


Share: